ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پڑوسی باغ میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں خود جل کر ہوگیا ہلاک؛ ٹمکور میں ہوئی واردات

پڑوسی باغ میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں خود جل کر ہوگیا ہلاک؛ ٹمکور میں ہوئی واردات

Mon, 12 Mar 2018 21:07:14    S.O. News Service

ٹمکور 13/مارچ (ایس او نیوز)  ضلع ٹمکور کے ہورٹگیرے تعلقہ کے ناگین ہلّی دیہات میں ایک شخص کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ اپنے پڑوس کے باغ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا تھا، مگر اس دوران خود جل کر ہلاک ہوگیا۔

مرنے والے کی شناخت نارائنپا (68) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نارائنپا کی زمین سے متصل ایک  نیلگیری کے  باغ میں آگ لگی تھی، یہ آگ پھیل کر نارائنپا کے باغ تک بھی آنے کا خدشہ تھا، جس کو دیکھتے ہوئے نارائنپا فوری طور پر آگ پر قابو پانا چاہتا تھا، اسی کوشش میں وہ خود جل کر ہلاک ہوگیا۔

واردات اتوار کی شام قریب 7 بجے پیش آئی ہے اور کورٹیگرے کے کولال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: